- الإعلانات -

ہانگ کانگ میں حکام نے 3000 غیر قانونی مہاجرین کو گرفتار کر لیا

بیجنگ ۔ چین کے خودمختار علاقے ہانگ کانگ میں حکام نے 3000غیر قانونی طور پر مقیم مہاجرین کو گرفتار کر لیا ۔ چین کی منسٹری آف پبلک سیکیورٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے مشرکہ آپریشن کے دوران 2943 مہاجرین کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے افراد میں سے 2860افراد کا تعلق جنوب مشرقی ایشیا سے ہے جبکہ 83افراد کا تعلق جنوبی ایشیا سے ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے زیادہ تر غیر قانونی مہاجرین ملک میں روزگار کی غرض سے داخل ہوئے تھے ۔