- الإعلانات -

بھارتی فوج کو بلٹ پروف جیکٹس کی فراہمی میں 10سال کی تاخیر

نئی دہلی ۔ بھارتی فوج کی طرف سے 10سال قبل ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ بلٹ پروٹ جیکٹس فراہم کرنے کے مطالبے کے جواب میں 50ہزار جیکٹس فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے جو اسے رواں سال اگست سے آئندہ سال جنوری تک ملیں گی۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے پاس اس وقت موجود بلٹ پروف جیکٹس اپنی آپریشنل عمر پوری کر چکی ہیں اور خستہ حالت میں ہیں۔ بھارتی فوج نے دس سال قبل 3لاکھ 53ہزار 765نئی بلٹ پروف جیکٹس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تاہم ان میں سے اب صرف 50ہزار جیکٹس جن کی مالیت ایک ارب 40کروڑ روپے ہے ہنگامی طور پر خدیدنے کی منظوری دی گئی اور اس منظوری کیلئے بھی فوج کے سربراہ کو فنڈز کے استعمال کی حد میںخصوصی رعایت دی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق فوج کو بلٹ پروف جیکٹس کی فراہمی میں تاخیر کی ایک وجہ مختلف اداروں کی طرف سے تیار کی جانے والی جیکٹس کا ناقص معیار بھی ہے ۔