- الإعلانات -

شام میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کا کمانڈر ابو الحاج ہلاک

بیروت۔ شام میں داعش کی جانب سے اپنے دارالخلافہ قرار دیے جانے والے شہر رقہ میں امریکی اتحادیوں کی جانب سے کئے جانے والے ڈرون حملے میں داعش کا اہم کمانڈر ابو الحاج ہلاک ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ابو الحاج کا تعلق تیونس سے تھا اور وہ اپنی موت سے 24 گھنٹے قبل عراق سے شام پہنچا تھا۔ ابو الحاج کی ہلاکت کو پالمیرا پر شامی افواج کے قبضے کے بعد بڑی اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔