- الإعلانات -

سعودی عرب کے دارالحکومت میں دھماکہ، غیر ملکی ہلاک

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہاہے کہ دارالحکومت ریاض کے رہائشی علاقے میں قائم پولیس پر ہونے والے بم حملوں میں ایک غیر ملکی ہلاک ہوگیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق داعش نے مذکورہ بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔سعودی میڈیا نے وزارت داخلہ کے حوالے سے خبر دی کہ ریاض کے رہائشی علاقے خارج کے پولیس اسٹیشن کے قریب ایک سیکیورٹی ادارے کی ایک پیٹرولنگ پر معمور گاڑی کو بموں سے نشانہ بنایا گیا۔واضح رہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے ہلاک ہونے والی غیر ملکی کی قومیت ظاہر نہیں کی تاہم کہا کہ حملے میں سیکیورٹی ادارے کی دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔مذکورہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے داعش نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر جاری بیان میں کہا کہ دو دھماکا خیز آلات کے ذریعے پولیس کی تین گاڑیوں کو آگ لگائی گئی