- الإعلانات -

گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جل کر ہلاک ہو گئے

سائیبیریا میں ر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جل کر ہلاک ہو گئے
ماسکو ۔ روسی مشرق بعید سائیبیریا میں گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک ہو گئے،روسی ذرائع کے مطابق آگ تومسک سے 200 کلو میٹر دور جنوب مغربی سائبیرین علاقے مولٹشننووا میں واقع ایک گھر میں بھڑکی ،گھر ٹمبر سے بنا ہوا تھا جس کی وجہ سے آگ نے یک لخت تمام گھر کو اپنی لپیٹ میں لیا،روسی پولیس نے بتایا کہ گھر سے 7 سوختہ لاشیں نکالی گئی ہیں جن میں تین خواتین،دو مرد اور تین بچے شامل ہیں ایک بچہ ہسپتال پہنچایا گیا جو اپنی جان کی بازی بھی ہار چکا ہے۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوئی۔