- الإعلانات -

ایم کیوایم کا استعفے واپس نہ لینے کا اعلان

MQM-Resign

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے اسمبلیوں میں واپسی کے لیے حکومت سے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اراکین کو قومی اسمبلی، سینٹ اور سندھ اسمبلی سے مستعفی سمجھا جائے۔

متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کے ارکان کا مشترکہ ہنگامی اجلاس ہوا جس میں جماعت کے تمام شعبہ جات کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ایم کیوایم کے ارکان سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلی کے استعفوں کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کی ثالثی میں مذاکرات اور حکومتی رویے کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں کے استعفوں، حکومت سے جاری مذاکرات اور علیحدہ صوبے کیلئے جدوجہد کے حوالہ سے اہم فیصلے بھی کیے گئے۔