- الإعلانات -

نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم ہیلن کلاک,اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لئے امیدوار

نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم ہیلن کلاک کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لئے امیدوار بننے کا اعلان.

اقوام متحدہ۔ نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم ہیلن کلاک نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لئے امیدوار بننے کا اعلان کردیا۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ملک میں بطور وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی سربراہ کی حیثیت سے طویل تجربہ رکھتی ہیںاور اس بنیاد پر خود کو عالمی ادارہ کی سربراہی کے لئے موزوں امیدوار تصور کرتی ہیں۔ 26 فروری 1950ءکو پیدا ہونے والی ہیلن کلارک 1999ءسے 2008ءتک مسلسل تین مدت تک نیوزی لینڈ کی وزیراعظم رہیں ۔ وہ 2009ءسے اقوام متحدہ کے ادارے یونائیٹڈ نیشنز ڈیویلپمنٹ پروگرام کی سربراہ ہیں جو عالمی ادارے میں تیسرا بڑا عہدہ ہے انہوں نے اپنی عملی زندگی کا آغاز1970ءکے عشرے کے آغاز میں بطور لیکچرر کیا۔ 1974ءمیں انہوں نے سیاست میںقدم رکھا۔ 1981ءمیں نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کی رکن منتخب ہوئیں ۔وہ وزیر ہاﺅسنگ ‘وزیر صحت ‘کنزرویشن کی وزیر اور نائب وزیر اعظم بھی رہ چکی ہیں ۔ انہوں نے بطور وزیراعظم نیوزی لینڈ کے اقتصادی استحکام میں اہم ترین کردار ادا کیا۔ ہیلن کلارک کے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرتری کے عہدے کے لئے بطور امیدوار نامزدگی کا اعلان نیوزی لینڈ کے وزیراعظم جان کی نے دارالحکومت ویلنگٹن میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔