- الإعلانات -

مودی سرکار اقلیتوں، نچلی ذات,عورتوں,غیر ملکیوں کو بھی تحفظ دینے میں بھی ناکام ہوگئی

مودی سرکار اقلیتوں، نچلی ذات کے ہندوں، عورتوں سمیت غیر ملکیوں کو بھی تحفظ دینے میں بھی ناکام ہوگئی
اجمیر میں سپین سے تعلق رکھنے والے 4 سیاحوں پر نشے میں دھت ہندو انتہا پسندوں کابدترین تشدد
نئی دہلی/ جودھپور (آئی این پی )بھارت میں مودی سرکار اقلیتوں، نچلی ذات کے ہندوں، عورتوں سمیت غیر ملکیوں کو بھی تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ،بھارتی شہر اجمیر میں اسپین کے سیاحوں کے گروپ پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں سپین سے تعلق رکھنے والے چار سیاحوں کو نشے میں دھت افراد نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔غیر ملکیوں پر تشدد کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیاح اجمیرمیں قدیم مذہبی عمارت کی سیر کر رہے تھے ، نشے میں دھت افراد نے غیر ملکی خاتون سیاح سے بد تمیزی کی اور ان کو بچانے کے لیے آنے والے دوسرے سیاحوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ، واقعے میں سیاح زخمی بھی ہوئے ۔ ہندو انتہا پسندوں نے سیاحوں کو پتھر مارے اور ہاتھا پائی کی۔پولیس نے واقعے میں ملوث کسی ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا ہے۔