- الإعلانات -

افغانستان میں خودکش حملہ، 6 افراد ہلاق

افغان صوبہ پروان میں خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو اڑا لیا ، واقعے میں چھ افراد جاں بحق ہو گئے ، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے ۔صوبہ پروان میں ہائی اسکول کے قریب مقامی وقت کے مطابق ساڑھے نو بجے دھماکا ہوا ۔ صوبائی حکام کے مطابق خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار کو اڑایا ۔ واقعے میں چھ افراد جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی ہو گئے ۔ مرنے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے