- الإعلانات -

امریکا نے پیرس حملوں کے مرکزی ملزم صالح عبدالسلام کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا

واشنگٹن ۔ امریکی وزارت خارجہ نے پیرس حملوں کے مرکزی مشتبہ ملزم صالح عبدالسلام کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ امریکی اعلان کے بعد عبدالسلام کے امریکا میں ہر قسم کے اثاثے منجمد کر دیے جائیں اور امریکیوں کو ا±س کے ساتھ کاروباری یا دوسرے رابطے رکھنے کی ممانعت ہو گی۔ امریکی وزارت خزانہ کے اثاثے کنٹرول کرنے کے شعبے نے بھی اِس امر کی تصدیق کر دی ہے۔ 26 سالہ صالح عبدالسلام کو بیلجیم کی پولیس نے ایک خصوصی آپریشن کے دوران 18 مارچ کو گرفتار کیا تھا اور اب ا±س کی فرانس کی تحویل میں دینے کا عدالتی عمل شروع ہے۔ وہ داعش کا کارکن خیال کیا جاتا ہے۔