- الإعلانات -

بھارت میں غربت، خاتون نے ناقابل یقین حرکت کر ڈالی

بھارت ، غربت سے تنگ دلت خاتون نے 3 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی
اوڑیسہ ۔ بھارتی ریاست اڑیسہ کے نبارنگ پور نامی علاقہ میںدلت خاتون نے غربت سے تنگ آکر 3 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی ۔ بدھ کو بھارتی ذرائع ابلا غ نے پولیس کے حوالہ سے بتایاکہ 29 سالہ دلت خاتون نے پہلے اپنے 3 بچوں کو زہردیا اور خود کھانے سے پہلے اپنے گھر کو آگ لگادی ۔ نبارنگ پور کے ضلعی سپرنٹنڈنٹ پولیس جوگل کشور نے بتایاکہ ا س واقعہ کا اس وقت پتہ چلا جب دیہاتیوں نے گھر سے دھواں نکلتے دیکھا ۔ ان دیہاتیوں نے گھر کا دروازہ توڑنے کے بعد بچوں کو مردہ جبکہ ان کی والدہ کو نازک حالت میں ہپتال پہچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس دلت خاتون کو بھی کچھ دیر بعد مردہ قرار دےدیا۔