- الإعلانات -

بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 8 افراد ہلاک

راجستھان ۔بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع بارمیر میں زہریلی شراب پینے سے کم از کم 8 افراد کی موت واقع ہو گئی ہے۔ ان ہلاک شدگان میں پیرا ملٹری بارڈر سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار بھی شامل ہیں۔ بارمیر میں زہریلی شراب پینے کے بعد 40 افراد کو ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ ضلعی پولیس افسر انیل دیش مکھ نے بتایا ہے کہ ہسپتال میں داخل افراد میں سے 8 ہلاک ہو گئے ہیں اور بقیہ 32 میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے علاقے میں تمام شراب کی دوکانیں فوری طور پر بند کرا دی ہیں۔ گزشتہ برس ممبئی میں زہریلی شراب پینے سے 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔