- الإعلانات -

16 لاکھ 9 ہزار کلومیٹر ، جان کیری سب سے زیادہ سفر کرنے والے سفارت کار بن گئے

مناما ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق جان کیری نے 16 لاکھ 9 ہزار کلو میٹر سفر کیا جو کہ سابق وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس کے سفر سے بھی زیادہ ہے۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے تقریباً 23 ہزار سے زیادہ گھنٹے دوران پرواز گزارے ۔ بطور امریکی وزیر خارجہ سب سے زیادہ ممالک کا دورہ کرنے کا ریکارڈ اب بھی ہلری کلنٹن کے پاس ہے جنہوں نے اپنے دور میں 112 ملکوں کا سفر کیا۔