- الإعلانات -

نیوزی لینڈ میں سکول میں ڈرامہ پیش کرنے کے دوران دو طالب علم شدید زخمی

ویلنگٹن ۔ نیوزی لینڈ میں ایک سکول میں ڈرامہ پیش کرنے کے دوران دو طالب علم شدید زخمی ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں طالب علم ”سوینی ٹوڈ۔دی ڈیمن باربرآف فلیٹ سٹریٹ“ پیش کرنے کے دوران اس وقت اس زخمی ہوگئے جب ایک منظر میں وہ ایک ایسے باربر کی اداکاری کررہے تھے جو لوگوں کے گلے کاٹتا ہے۔حکام کے مطابق ایک طالب علم کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دوسرے کی حالت نسبتاً بہتر ہے۔حکام نے سکول کے تمام طالب علموں کی کاونسلنگ کی ہدایت کی ہے۔