- الإعلانات -

بھارتی یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا10واں نمبر

علی گڑھ ۔ بھارتی وزارت برائے فروغَِ انسانی وسائل کی تشکیل کردہ نیشنل انسٹیٹیوشنل رینکنگ فریم ورک ( این آئی آر ایف) نے حال ہی میں جاری رینکنگ میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو10واں مقام دیا ہے۔اے ایم یو رینکنگ اور پروگریشن کمیٹی کے اراکین نے اے ایم یو کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ( ریٹائرڈ) سے ملاقات کی اور انہیں این آئی آر ایف کے ذریعہ یونیورسٹی کی رینکنگ کے لئے اختیار کئے گئے طریقے اور تجزیاتی نکات کے تعلق سے معلومات مہیا کیں۔علی گڑھ تعلیمی ادارے کی بنیاد 1875 میں متماز مسلم اسکالر سرسید احمد خان نے رکھی تھی۔