- الإعلانات -

برسلز حملہ آوروں میں سے ایک کے یورپی پارلیمنٹ کا سابق ملازم ہونے کا انکشاف

برسلز ۔ یورپی یونین حکام نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ ماہ بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ہونے والے خود کش حملوں میں ملوث ایک حملہ آور یورپی پارلیمنٹ کا سابق ملازم تھا۔یورپی یونین کے ترجمان نے کہا کہ برسلز حملے میں شامل 25 سالہ مشتبہ حملہ آور نجم لشراوی یورپی پارلیمنٹ میں6 سال پہلے سال 2009-10 میں مختصر مدت کے لئے صفائی کرنے والے ملازم کے طور پر کام کر چکا تھاوہ یورپی پارلیمنٹ کے لئے ٹھیکہ حاصل کرنے والی صفائی کی کمپنی کے لئے کام کرتا تھا۔