- الإعلانات -

امریکی کا ایک اور حملہ،پاکستان کی سرحد کے قریب

کابل: امریکی طیاروں نے پاکستان کی سرحد کے قریب افغان صوبے پکتیکا میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جس میں ہلاک ہونے والے افراد کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی فوجی ترجمان کمانڈر فرناڈو ایسٹریلا کا کہنا تھا کہ امریکی جنگی طیاروں نے صوبہ پکتیکا میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر دو فضائی حملے کیے۔

امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا تھاکہ ایسے شواہد نہپیں ملے ہیں کہ حملے میں عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔