- الإعلانات -

پیرو کے دارالحکومت لیما میں بس حادثے میں 23 افراد ہلاک

لیما ۔ پیرو میں ایک بس حادثے کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ حکام کے مطابق یہ حادثہ پیرو کے شمال مشرقی علاقے میں واقع پہاڑی علاقے اینڈز میں پیش آیا جب مسافروں سے بھری ایک بس دریا میں جاگری اور 23افراد ہلاک ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اس سے قبل پیرومیں جنوری میں ہونے والے ایک حادثے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔