- الإعلانات -

راجستھان ،ہندوطلباءنے کشمیر ی طلباءکو مارپیٹ کا نشانہ بنایا

سرےنگر ۔ بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے جودھپور کے ویاس ڈینٹل کالج میں زیر تعلیم کشمیری طلباءکو مقامی ہندو طلباءنے کالج کی سالانہ ثقافتی تقریب کے دوران مارپیٹ کا نشانہ بنایاہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری طلباءنے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو فون پر بتایا کہ چھریوں، لاٹیوں اور سلاخوں سے لیس 30کے قریب مقامی طلباءنے ان پر اچانک حملہ کیا ۔ انہو ںنے کہا کہ حملہ آور طلباءنے اپنے سرڈھانپ رکھے تھے اور وہ پاکستان کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے کشمیری طلباءکو چن چن کو مار پیٹ کا نشانہ بناتے رہے۔ ایک کشمیری طالب علم نے کہا کہ کچھ کشمیری طلباءنے اس دوران کالج ہوسٹل میں پناہ لی لیکن حملہ آور طلباءوہاں بھی پہنچ گئے اورماپیٹ کرنے کے علاوہ کشمیری طلباءکا سامان بھی کمروں سے بار پھینک دیا۔ کشمیری طلباءکا کہنا ہے کہ انہیں ہندو طلبا سے جان کا خطرہ ہے اور اس بات کا اندیشہ ہے کہ ان پر پھر سے حملہ کیا جائے گا۔