- الإعلانات -

کینسر مخالف مرکبات کی ایک چینی پودے میں دریافت

نیویارک ۔ پروفیسر کیتھی مارٹن کی قیادت میں ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ روایتی چینی طب میں استعمال ہونے والے ایک پودے کے مرکبات سے کس طرح کینسر اور جگر کی بیماریوں کے علاج میں مدد مل سکتی ہے۔چینی اسکل کیپ جسے چینی ادویات میں کون ھانگ کے نام سے جانا جاتا ہے روایتی طور پر بخار، جگر اور پھیپھڑوں کی شکایات میں علاج کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔لیباریٹری میں سابقہ تحقیق میں پتہ چلا تھا کہ اس پودے کی جڑ میں کچھ مرکبات ہیں جن کے اندر صرف اینٹی وائرل اور اوکسیڈنت مخالف خصوصیات ہی نہیں بلکہ ایسی صفات بھی ہیں کہ وہ صحتمند خلیوں کو نقصان پہنچائے بغیر انسانی کینسر کو ختم کر سکتے ہیں۔