- الإعلانات -

شام میں چار سال سے زیر حراست امریکی شہری رہا

دمشق ۔ شامی حکومت نے چار برس قبل شام میں داخل ہونے والے ایک امریکی شہری کو رہا کر دیا ہے۔ امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھی اس خبر کی تصدیق کر دی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق 33 سالہ کیون پیٹرک ڈاوس ایک فری لانس فوٹو گرافر ہے اور اسے 2012 میں حراست میں لیا گیا تھا۔ اس امریکی شہری کو شام میں بلا اجازت داخلے اور دیگر الزامات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق ڈاوس کو یکم اپریل کو رہا کیا گیا تھا اور پھر اسے روسی دارالحکومت ماسکو لے جایا گیا، جہاں اسے امریکی سفارت خانے کے حوالے کر دیا گیا۔