- الإعلانات -

وزیراعظم 36 رکنی وفد کے ہمراہ قازقستان کے دورہ پر روانہ

nawaz-sharif

وزیراعظم نوازشریف 36 رکنی وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پر قازقستان روانہ ہوگئے ہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم نوازشریف قازقستان کے صدر نور سلطان ابھیشیوک نذر بایوف کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورہ کررہے ہیں اور ان کے ہمراہ 36 رکنی وفد بھی ہے۔ آستانہ میں قیام کے دوران وزیراعظم نواز شریف صدر قازقستان کے صدر نور سلطان ابھیشیوک نذر بایوف اور وزیراعظم کریم ماسیموف سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کے دوران متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔ دونوں ملکوں کے رہنما دو طرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیا ل کریں گے۔