- الإعلانات -

دہشت گردی کے خلاف امریکا اور خلیجی ممالک میں معاہدہ طے

واشنگٹن۔ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے واشنگٹن اور خلیجی ممالک کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ وائٹ ہاو¿س کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ واشنگٹن اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنے، کونسل کے ممبر ممالک کی دفاعی صلاحیت کو بہتر بنانے اور خلیجی ملکوں کی بیلسٹک دفاعی ضروریات پوری کرنے سے اتفاق کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے خلیجی ملکوں کے ساتھ باہمی تعاون کی یقین دہانی ایک ایسے وقت میں کرائی گئی ہے جب آئندہ ہفتے امریکا اور خلیج کونسل کے سربراہ سعودی عرب میں ایک اہم اجلاس میں ملاقات کرنے والے ہیں۔