- الإعلانات -

افغان فضائیہ کی داعش کے خلاف کارروائی

کابل ۔ فغان فضائیہ نے مشرقی افغانستان میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان جنرل دولت وزیری کے مطابق یہ فضائی کارروائیاں جمعرات کو رات دیر گئے صوبہ ننگر ہار کے ضلع آچن میں کی گئیں۔ ان کے بقول اس دوران کم از کم 40 شدت پسند ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ مرنے والے زیادہ تر غیر ملکی تھی۔ مشرقی افغان صوبے ننگر ہار میں داعش کے جنگجوو¿ں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس تنظیم میں طالبان سے منحرف ہونے والے شامل ہو رہے ہیں۔