- الإعلانات -

بھارت میں گرمی کی شدت، 130 افراد ہلاک

نئی دہلی۔ بھارت میں شدید گرمی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 130 ہوگئی ہے۔ بھارت کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے اور محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ گرمی کی شدت آئندہ دو تین روز تک جاری رہے گی۔ ہندوستان کی مغربی ریاستوں تلنگانہ اور شمالی علاقوں میں کہا جا رہا ہے کہ سورج سے آگ برس رہی ہے۔ تلنگانہ میں گرمی کی شدت کے باعث سالانہ چھٹیوں سے پہلے ہی اسکول بند کر دیئے گئے ہیں۔ ماہرین نے گرمی کے شدت کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔