- الإعلانات -

شمالی وزیرستان: پاک فوج کی کارروائی دہشتگردوں کے تربیتی کیمپ تباہ، متعدد دہشت گرد ہلاک

pakistan-army-attack

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں پاک فوج نے فضائی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے کئی کیمپ تباہ کردیئے جب کہ کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹرز نے شمالی وزیرستان میں شوال کے علاقے گرباز میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے، تربیتی کیمپ اور اسلحے کا ڈپو تباہ کردیا گیا جب کہ  کئی دہشت گردوں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔