- الإعلانات -

جاپان میں دو دنوں میں دوسری بار شدید زلزلہ

ٹوکیو ۔ جاپان میں حکام کے مطابق ملک کے جنوبی علاقے آماموٹو میں ایک بار پھر شدید زلزلہ آیا ہے۔ اس سے پہلے جمعرات کو آنے والے زلزلے میں کم سے کم نو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ جمعے کو آماموٹو میں آنے والے زلزلے کی شدت 7.3 تھی اور اس میں کم سے کم افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ اس زلزلے کے کچھ ہی دیر بعد ایک دوسرا جھٹکا بھی آیا۔ان کے مطابق کماموٹو میں ایک ڈیم کے تباہ ہونے کے بعد ایک گاو¿ں کو خالی کروا لیا گیا ہے۔زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی لیکن 50 منٹ کے بعد یہ وارننگ واپس لے لی گئی۔ٹوکیو میں موجود بی بی سی کے نامہ نگاا کہنا ہے کہ جمعے کو آنے والا نیا زلزلہ زیادہ شدید تھا اور اس سے زیادہ علاقہ متاثر ہوا ہے۔نامہ نگار کے مطابق رات کا وقت ہونے کی وجہ سے اس بات کا اندازہ لگانا مشکل ہے کہ اس سے کتنا نقصان ہوا ہے۔حکام کے مطابق ساحل کے قریب واقع ایک قصبہ بہت زیادہ متاثر ہوا ہے اور اس بات کا خدشہ ہے کہ قصبے میں موجود ایک سٹی ہال گر بھی سکتا ہے۔ حکام کے مطابق ایک ہسپتال کو محفوظ نہ ہونے کی وجہ سے خالی کروایا لیا گیا ہےنامہ نگار کے مطابق زلزلے کے بعد ہزاروں افراد بھاگ کر سٹرکوں اور پارکوں میں چلے گئے اور ان کے چہروں پربدحواسی اور خوف کا منظر تھا۔بعض اطلاعات کے مطابق متعدد افراد عمارتوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور معمر افراد کے لیے ایک گھر میں کم سے کم 60 افراد موجود ہیں۔جاپان میں جمعرات کو آنے والے زلزلے میں کم سے کم نو افراد ہلاک اور 1,000 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔جاپان میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں لیکن عمارتوں کے متعلق سخت قوانین کی وجہ تباہی کم ہی ہوتی ہے۔جاپان کے زلزلے سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ جمعرات کو 6.2 کی شدت سے آنے والے زلزلے سے کچھ علاقے متاثر ضرور ہوئے تھے تاہم 2011 میں شمال مشرقی جاپان میں آنے والے زلزلے اور اس کے بعد سونامی آنے سے فوکوشیما ڈائچی جوہری پلانٹ بھی بری طرح متاثر ہوا تھا۔