- الإعلانات -

جاپان میں ہفتہ کی بھی زلزلے کے شدید جھٹکے, 12 افراد ہلاک

جنوبی جاپان میںہفتہ کی صبح تیسرے دن بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے 12 افراد ہلاک ہو گئے
ٹوکیو ۔ 16 اپریل (اے پی پی) جنوبی جاپان میںہفتہ کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے 12 افراد ہلاک ہو گئے جس سے گزشتہ3 ایام کے دوران آنے والے زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق کماموٹو کے انتظامی حلقے میںہفتہ کی صبح 7.3 شدت کا شدید زلزلہ آیا جس سے 12 افراد ہلاک ہو اور سنیکڑوں زخمی ہوگئے اور اس کے بعد کئی آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے۔زلزلے سے عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں،کئی علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے ملبے تلے دبے کم از کم 80 افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جاپانی وزیراعظم نے ہلاکتوں پر افسوس کے علاوہ آج کے زلزلے میں بھاری نقصان کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ جاپان میں گزشتہ تین ایام کے دوران آنے والے زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ ہزاروں زخمی ہیں۔واضح رہے کہ جمعرات کی رات کو آنے والے زلزلے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔