- الإعلانات -

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں 550 جوڑوں کی اجتماعی شادی

نئی دہلی ۔ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ساڑھے پانچ سو جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا اہتمام بھارتی حکمران جماعت بی جے پی اور ایک مقامی تنظیم چھاتراپتی شیوا جی مہاراج سمراک سمیتی آف بوکاردھن نے کیا تھا۔ جن جوڑوں کی شادی ہوئی ان میں سے 406 ہندو‘ 94 بدھ مت ‘ 14عیسائی اور 14 جوڑے مسلمان تھے۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی نے اجتماعی شادیوں کی تقریب کا اہتمام شیو سینا سے متاثر ہو کا کیا ہے جس نے شدید خشک سالی سے متاثرہ 4 اضلاع کے 577 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کی تھی۔ واضح رہے کہ بھارت کے بعض علاقوں میں طویل خشک سالی کے باعث کسان شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں اور کسانوں کی خودکشیوں کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔