- الإعلانات -

نئی دہلی, لاش ٹکڑے ٹکڑے کرکے پھینک دی

نئی دہلی ، خانساماں نے دوسری شادی کے بعد پہلی بیوی کو قتل کرکے لاش ٹکڑے ٹکڑے کرکے پھینک دی.
نئی دہلی ۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 40 سالہ خانساماں نے دوسری شادی کرنے کے بعد پہلی بیوی سے جان چھڑانے کے لئے اُسے قتل کرنے کے بعد لاش ٹکڑے ٹکڑے کرکے پھینک دی۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی کے جنوبی علاقے فتح پور بیری میں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق غلب الدین نامی خانساماں نے ریاست آسام کی رہائشی خاتون سے دوسری شادی کی اور کچھ عرصہ اس کے پاس آسام میں مقیم رہا۔ واپسی پر اس نے اپنی پہلی بیوی پھلو بیگم کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے ٹکڑے کرکے اپنے گھر کے قریب ایک ویران جگہ پر پھینک دیا۔ قاتل نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔