- الإعلانات -

عراقی فورسز داعش کے آخری ٹھکانوں میں داخل

بغداد ۔ عراق کی سیکورٹی فورسز داعش کے آخری ٹھکانوں میں داخل ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق کی سیکورٹی فورسز نے الدولاب کے علاقے میں داعش کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر اچانک حملہ کیا اور وہ پولیس سینٹر اور الدولاب اسکوائر کو آزاد کرانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے الدولاب تک بارہ کلومیٹر کا علاقہ دہشت گردوں کے وجود سے پاک کر دیا ہے۔ عراقی فوج کی پیش قدمی کے ساتھ ہی فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے آزاد ہونے والے علاقوں میں بموں کو ناکارہ بنانے کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔دوسری جانب عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ہیت شہر کے مغربی نواحی علاقے میں اپنی پیش قدمی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔واضح رہے کہ الدولاب کا علاقہ ہیت داعش کے دہشت گردوں کا آخری ٹھکانہ سمجھا جاتا ہے اور رمادی شہر کے مغرب میں 70کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔