- الإعلانات -

شام میں ترکی کے حملوں میں داعش کے 900 جنگجو ہلاک

استنبول۔ ترکی کی مسلح افواج نے جنوری کے بعد شام میں زمینی اور فضائی حملوں میں داعش کے کم سے کم نو سو ارکان کو ہلاک کردیا ہے۔ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی اناطولیہ نے فوجی ذرائع کے حوالے سے ان ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ ترک فضائیہ نے 9 جنوری کے بعد شام میں فضائی حملوں میں داعش کے 492 ”دہشت گردوں” کو ہلاک کیا ہے اور 370 توپ خانے سے گولہ باری میں مارے گئے ہیں۔ان حملوں میں داعش کے اسلحہ ڈپوو¿ں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔لیکن اناطولیہ کے فراہم کردہ ان اعداد وشمار کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں ہے۔ترکی امریکا کی قیادت میں داعش مخالف اتحاد کا حصہ ہے۔اس نے گذشتہ سال موسم گرما میں شام میں داعش کے خلاف فضائی حملوں کا آغاز کیا تھا۔ترکی نے اپنے جنوبی شہر عدنہ میں واقع انچرلیک فضائی اڈے کو بھی امریکا کو استعمال کرنے کی اجازت دے رکھی ہے اور امریکی لڑاکا طیارے وہیں سے اڑ کر شام میں داعش کے جنگجوو¿ں کو اپنے فضائی حملوں میں نشانہ بنا رہے ہیں۔