- الإعلانات -

شام میں دہشت گردی عالمی برادری کی خاموشی کا نتیجہ ہے، شامی وزارت خارجہ

دمشق ۔ شام کی وزارت خارجہ نے اپنے ملک میں جاری دہشت گردی کو عالمی برادری کی خاموشی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔شام کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی خاموشی کے نتیجے میں دہشت گردوں کو اپنے مجرمانہ اقدامات جاری رکھنے کی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔شامی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سلامتی کونسل اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہی اور نہ ہی اس نے دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ملکوں اور حکومتوں کو روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں۔بیان کے مطابق سلامتی کونسل کے کمزور رویے کی وجہ سے سعودی عرب اور ترکی نے دہشت گردوں کی حمایت اور شامی شہریوں کے قتل عام کو جاری رکھتے ہوئے علاقائی و عالمی امن و سلامتی کو داو¿ پر لگا رکھا ہے۔