- الإعلانات -

شام میں تشدد کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

دمشق ۔ شام کے سب سے بڑے شہر حلب میں باغیوں اور شامی فوج کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 8 بچوں سمیت 40 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔سیرین آبزرویٹری کے مطابق حلب میں شامی فوج اور باغی گرپوں کی جانب سے بمباری جاری ہے۔حلب میں گذشتہ چند روز سے باغی گروپوں اور شامی فوج کے درمیان لڑائی میں شدت آئی ہے اور امریکا اور روس کی ثالثی میں طے شدہ جنگ بندی ختم ہونے کے قریب ہے۔ ےہی وجہ ہے کے حالات دن بدن ابتری کی جانب جا رہے ہیں۔