- الإعلانات -

بھارت میں پیاز کی قیمتوں کو پر لگ گئے

india-onion

بھارت میں پیاز کے نرخوں کو پر لگ گئے۔ پیاز کی فی کلو قیمت 80 روپے تک جاپہنچی۔

بھارت میں بن موسم کی بارش نے پیاز کی 30 فیصد فصل تباہ کردی جس کی وجہ سے پیاز کی قیمت 80 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔مہاراشٹرا میں واقع ایشیا کی پیاز کی سب سے بڑی منڈی میں بھی پیاز نایاب ہے۔

قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے بھارتی حکومت نے 10ہزار میٹرک ٹن پیاز درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 10 ہزار میٹرک ٹن پیاز درآمد کرنے کیلئے ٹینڈر 27 اگست کو کھولے جائیں گے ۔ حکومت کی جانب سے 700 ڈالر کی امدادی رقم مقرر کی گئی ہے۔

اگر پیاز پاکستان سے بھارت برآمد ہوئی تو پاکستان میں بھی پیاز کی قلت پیدا ہوجائے گی اور قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی۔