- الإعلانات -

مسافر طیارے میں بچے کا جنم

مسافر طیارے میں سنگاپور سے میانمار جاتے ہوئے بچے کا جنم
کینبرا ۔ آسٹریلوی فضائی کمپنی کے مسافر طیارے میں سنگاپور سے میانمر جاتے ہوئے دوران پرواز کے دوران بچے کو جنم دے دیا۔ آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ماں نے مسافر طیارے کے عملہ کی طرف سے تعاون پر شکریے کے اظہار کیلئے بیٹے کا نام فضائی کمپنی کے نام پر ساجیٹ سٹار رکھ دیا جبکہ کمپنی نے نومولود بچے کیلئے ضروری اشیاءکی خریداری کیلئے750 ڈالر کی رقم دینے کا اعلان کیا۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون کو قبل از وقت دردزہ شروع ہونے پر عملہ نے فوری طور پر ضروری اقدامات کئے اور جہاز کے مسافروں میں موجود تین ڈاکٹرز نے بھی ان کی مدد کی۔