- الإعلانات -

ملالہ پر پھر حملے کا خدشہ

Malala Yousafzai

برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی جان کو خطرے کے باعث خصوصی سیکیورٹی فراہم کردی گئی۔ برطانوی اخبار ’دی سن‘ کے مطابق ملالہ یوسف زئی کو 2 پولیس گارڈز فراہم کئے گئے ہیں۔ اخبار کے مطابق شدت پسند گروپ کی جانب سے ایک بار پھر ملالہ یوسف زئی کو ہدف بنائے جانے کا خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ نے ملالہ کی 24 گھنٹے سیکیورٹی کے لئے مسلح اہلکار تعینات کئے ہیں۔ برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ برطانوی انٹیلی جنس حکام نے ملالہ پر حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی۔ سیکیورٹی حکام نے ان کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے سپیشل سیل بنانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ یاہونیوز کے مطابق ملالہ یوسف زئی کو فراہم کی گئی سیکیورٹی عمومی طور پر برطانوی وزراءیا پھر دوروں پر آئے سیاسی رہنماﺅں کو دی جاتی ہے۔