- الإعلانات -

امریکہ کا پاکستان کو پیغام

امریکہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اپنے ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تمام تر اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کرے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے اپنے ہمسائیہ ممالک تعلقات ہرگز خوشگوار نہیں بلکہ ان میں نشیب و فراز ہیں تاہم ہمیں یقین ہے کہ جلد پاکستان اپنے ہمسائیہ ممالک کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے یہ تمام تر مسائل حل کردے ایف سولہ طیاروں کی پاکستان کو فروخت کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہتھیاروں کی اس منتقلی کے ذریعے پاکستان علاقائی سلامتی اورمتعدد دیگر امور کا احتساب کرنا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے اہم اراکین اگرچہ پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت کے حق میں نہیں تاہم ان پر مزید پوزیشن واضح کی جائے گی.