- الإعلانات -

بھارت میں گرمی کا بحران، ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز گئی

بھارت میں جاری گرمی کی شدید لہر کے باعث ایک ماہ کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز گئی بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ، آندھرا پردیش اوراڑیسہ میں اپریل کے دوران گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد 300 سے زائدہوگئی جہاں درجہ حرارت مسلسل کئی روز تک44ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہا ¾شدیدگرمی سے اڑیسہ میں 110، تلنگانہ میں 137 اورآندھراپردیش میں 45 افرادہلاک ہوئے۔ مہاراشٹراورگجرات میں دریا، جھیل اورڈیم خشک ہوگئے ہیں، پانی کے بحران اورخشک سالی کے باعث فصلیں تباہ اور مال مویشی بھی مر رہے ہیں ¾ 33 کروڑافراد کوضروریات زندگی کےلئے پانی میسرنہیں۔ حکام نے ریاست بہار میں صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھانا پکانے پرپابندی عائد کردی تاکہ گرمی کے باعث حادثاتی طورپرآگ لگنے کے واقعات سے بچا جاسکے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی جس کے باعث ریاستی حکام نے عوام کوہدایت کی کہ وہ دن کے اوقات میں گھرسے غیرضروری طور پر باہر نکلنے سے گریزکریں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔