- الإعلانات -

بھارت میں کتنی خواتین قتل ہورہی ہیں، اور کیوں وجہ جانیئے

بھارت کی پارلیمان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2012 سے2014 میں تین برس کے درمیان جہیز کے لین دین سے منسلک 24700 اموات درج کی گئیں۔نیشنل کرائم بیورو کے ریکارڈ کے مطابق 2012 میں 8233 نئی شادی شدہ خواتین کی جہیز کے لین دین کے حوالے سے موت ہوئی ٗ2013 میں 8083 اور 2014 میں 8455 نئی شادی شدہ خواتین موت کا شکار ہوئیں۔تین برس کی اس مدت میں جہیز کے 30 ہزار سے زیادہ مقدمات درج کیے گئے تھے ٗپولیس کے کرائم ریکارڈ بیورو کے پورے ملک سے جمع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق تین برس کی مدت میں 24700 خواتین کی موت رجسٹر کی گئی اس لحاظ سے اوسطً ہرروز 22 نئی شادی خواتین جہیزکی بھنٹ چڑھیں