- الإعلانات -

دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں، روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی نے زور دیا ہے کہ تہران جزیرہ نماکوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک دیکھنا چاہتا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر روحانی نے تہران میں جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہے سے ملاقات میں کہا کہ ایران دنیا کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں بالخصوص جوہری ہتھیاروں سے پاک دیکھنا چاہتا ہے۔ خاتون صدر پارک گن ہے اپنے اس 3 روزہ دورے کے دوران اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی کے ساتھ ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ واضح رہے کہ 1962 میں دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد جنوبی کوریا کے کسی سربراہ ریاست کا یہ پہلا دورہءایران ہے۔