- الإعلانات -

پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات امریکہ کی سکیورٹی ضرورت ہے.

امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات پر سے توجہ ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کیربی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات امریکہ کی سکیورٹی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ یہ سالمیتی فیصلے ہیں کہ ہر ملک اپنی ضروریات کا احترام کرے اور اب اس کا انحصار پاکستان پر بھی ہے کہ وہ اپنی دفاعی ضروریات کو کس طرح پورا کرتا ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے ملک کی انسداد دہشتگردی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تمام تر ممکن معاﺅنت فراہم کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ یہ تعاون آئندہ بھی اسی طرح جاری رہے گا.