- الإعلانات -

آئندہ نکاح ناموں کی ایک کاپی خواتین کے حوالے کی جائے گی

سعودی وزارت انصاف نے کہاہے کہ اب نکاح ناموں کی ایک کاپی خواتین کے حوالے بھی کی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت انصاف کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ نکاح خوان کو نکاح نامے کی ایک کاپی خاتون کے حوالے کرنا ہوگی تاکہ اسے اپنے حقوق اور نکاح کی شرائط کے حوالے سے مکمل علم ہو۔وزارت کے مطابق اس فیصلے کا مقصد خواتین کے حقوق کی حفاظت کرنا اور نکاح کے طریقہ کار سے ان کی روشنائی کروانا ہے۔اس فیصلے کا یہ مقصد بھی بیان کیا گیا ہے کہ خواتین کو اپنے خاوند کیساتھ کسی بھی جھگڑے کی صورت میں عدالت کے سامنے پیش کرنے کیلئے نکاح نامے کی کاپی کی ضرورت پڑ سکتی ہے.