- الإعلانات -

وائٹ ہاوس کی دوڑ، ہیلری کلنٹن حریف ڈونلڈ ٹرمپ سے آگے، ریپبلکن امیدوار جان کیسک دستبردار ہیلری کلنٹن کو54 فیصد ، ڈونلڈ ٹرمپ کو41 فیصد شہریوں کی حمایت حاصل

امریکا میں ڈیموکریٹ پارٹی کی ہیلری کلنٹن صدارتی امیدوار کے لیے اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ سے آگے ہیں جبکہ ریپبلکن پارٹی کے جان کیسک نے صدارتی امیدواری کی دوڑ ختم کر دی جس کے بعد میدان نیو یارک کی کاروباری شخصیت ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے صاف ہو گیا ہے۔۔نئے عوامی سروے کے مطابق ہیلری کلنٹن کو54 فیصد جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو41 فیصد شہریوں کی حمایت حاصل ہے ۔ڈونلڈ ٹرمپ کے انڈیانا پرائمری سے قبل امریکی نشریاتی ادارے کی جانب سے کیے گئے عوامی سروے کے مطابق صدارتی امیدوار کی ڈیموکریٹ خواہش مند ہیلری کلنٹن 54 فیصد شہریوں کی حمایت حاصل ہے جبکہ ری پبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کو 41 فیصد عوامی حمایت حاصل ہے ۔سروے کے مطابق ہیلری کلنٹن 13 پوائنٹس کے ساتھ ٹرمپ سے آگے ہیں ۔ سروے میں شہریوں سے معیشت ، دہشت گردی، خارجہ پالیسی، صحت، تعلیم سمیت مختلف ایشوز پر رائے لی گئی۔ادھر ریپبلکن پارٹی کے جان کیسک صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہو گے ہیں۔ اوہائیو کے گورنر جان کیسک سترہ امیدواروں میں تھے جو ریپلکن پارٹی کی جانب سے دو ہزار سولہ کے انتخابات میں صدارتی امیدوار بننا چاہتے تھے۔ ریاست انڈیانا میں پرائمری انتخابات تک انہوں نے چالیس ریاستوں میں نامزدگی کے انتخاب میں حصہ لیا اور صرف ایک ریاست میں کامیاب ہوئے۔ گزشتہ روز ٹیڈ کروز کی دستبرداری کے بعد وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں اکیلے رہ گئے تھے۔ تریسٹھ برس کے کسیک ریپبلیکن پارٹی کے معتدل امیدوار تصور کئے جاتے تھے۔