- الإعلانات -

کینیڈاکے جنگلات میں آتشزدگی،،، ،پورے شہر کوخطرہ لاحق

کینیڈا کے علاقے فورٹ مک مرے کے جنگلات میں آتشزدگی کے باعث 16 ہزار عمارتیں جل کر خاکستر ہوگئیں، آگ نے ڈھائی ہزار ایکڑ سے زائد رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا ،آگ کے باعث ہزاروں افراد بے گھرہوگئے ہیں،تباہ کن آگ سے پورے شہر کوخطرہ لاحق ہوگیا،حکام نے خطرے کے پیش نظر فورٹ مک مرے میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے علاقے فورٹ مک مرے کے جنگلات میں آگ نے ڈھائی ہزار ایکڑ سے زائد رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،بے قابوشعلوں نے16ہزار عمارتیں راکھ کردیں،تباہ کن آگ سے پورے شہر کوخطرہ لاحق ہے۔فورٹ میک مرے شہرمیں درجنوں مکانات آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ آگ کے باعث ہزاروں افراد بے گھرہوگئے ہیں۔ 6540ایکڑپرپھیلتے ہوئے بلند شعلوں نے شہر کا مرکزی انخلا بھی بلاک کردیا ہے۔مقامی انتظامیہ لوگوں کو شہر سے نکالنے میں مصروف ہے۔ ریسکیو سرگرمیوں کیلئے انتظامیہ نے دیگرریاستوں سےمددطلب کرلی۔ البرٹا کے مضافاتی علا قوں میں پیٹرول نکالنے والے کنوں اور پائپ لائنوں پر کام کرنے والے