- الإعلانات -

الیکشن کمیشن کے معاملے پر تعاون نہ کیا تو سڑکوں پر نکلیں گے، عمران خان

imrankhan

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن کے خلاف سب جماعتوں کو جمع کرکے حکومت کے پاس جائیں گے اور حکومت نے تعاون نہیں کیا تو سڑکوں پر نکلنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا لیکن وہاں سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا تاہم انہوں نے جو جواب دیا وہ قوم کے ساتھ مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن عوام کو جوابدہ ہے اور ان سے جواب لینا میرا حق ہے جب کہ الیکشن کمیشن سے جواب لینے کے لیے تمام قانونی راستے اختیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے علاوہ کسی جماعت کو بھی الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں جب کہ الیکشن کمیشن کے خلاف تمام جماعتوں سے بات کرکے حکومت کے پاس جائیں گے اور اگر انہوں نے بھی تعاون نہیں کیا تو سڑکوں پر نکلنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا۔