- الإعلانات -

ترک وزیرِ اعظم کا مستعفی ہونے کا اعلان

ترکی کے وزیر اعظم داؤد اوغلو نے کہا ہے کہ وہ 22 مئی کو بلائے گئے جسٹس پارٹی کے غیر معمولی اجلاس میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔اطلاعات ہیں کہ صدر طیب رجب اردوغان سے اختلافات کے باعث انھوں نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم اپنی تقریر میں داؤد اوغلو نے کہا کہ وہ صدر اردوغان کی حمایت جاری رکھیں گے اور ان کو کسی پر غصہ نہیں ہے۔جسٹس پارٹی کے اجلاس میں نئے وزیر اعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔جماعت کی کانگریس کا اجلاس 22 مئی کو رکھا گیا ہے۔ یہ اجلاس وزیر اعظم کی کانگریس کی ایگزیکٹیو کمیٹی سے ملاقات کے بعد رکھا گیا ہے۔ صدر اردوغان اور وزیر اعظم داؤد اوغلو کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے بعد سے دونوں کے اختلافات کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔