- الإعلانات -

شام کے شہر حلب میں فائربندی میں توسیع

حلب ۔  روسی حکام نے بتایا ہے کہ شامی شہر حلب میں فائربندی میں توسیع کر دی گئی ہے۔ روسی وزارت دفاع کے ایک اعلان کے مطابق الاذکیہ اور حلب میں جنگ بندی کے عرصے میں سات مئی کی نصف شب سے 72 گھنٹوں کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ حالیہ جنگ بندی مہاجرت پر مجبور افراد کے کیمپ پر کیے گئے فضائی حملے کے بعد شروع کی گئی ہے۔ امریکی حکام نے بھی تین دنوں پر محیط جنگ بندی میں کی جانے والی اس توسیع کی تصدیق کر دی ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے توسیع کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ فائربندی کے لیے گھنٹے نہ گِنے جائیں بلکہ ہر قسم کے تشدد کا پوری طرح خاتمہ ہو جائے۔