- الإعلانات -

190 افراد کی گرفتاری, سیکورٹی فورسز

کابل ۔ 7 مئی (اے پی پی) افغاستان کی سیکورٹی فورسز نے طالبان سے متعلق ایک190 افراد کو گرفتار کر لیا۔ماہان خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ان افراد کو پروان اور کاپیسا صوبوں سے گرفتار کیا گیا۔ یہ افراد طالبان کے ساتھ مل کر افغان سیکورٹی فورسز کے خلاف کارروائی کرنا چاہتے تھے۔ افغانستان کے صوبے کاپیسا میں قومی سلامتی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گرفتار شدہ افراد میں سے150 افراد کو نیشنل سیکورٹی فورسز نے گرفتار کیا جبکہ کاپیسا کے پولیس سربراہ کا کہنا ہے کہ باقی 40 افراد کو جو گلبہار کے علاقے میں ایک بڑی گآڑی میں چھپے ہوئے تھے، پولیس اہلکاروں نے گرفتار کیا۔ گرفتار شدہ افراد میں کچھ کا تعلق افنستان کے جنوبی اور مشرقی صوبوں سے ہے۔