- الإعلانات -

ساحل سے دور پانیوں میں چھوٹا جنگی جہاز گر کر تباہ ہوگیا

امریکہ کے مشرقی ساحل سے دور پانیوں میں امریکی فوج کا چھوٹا جنگی جہاز گر کر تباہ ہوگیا
واشنگٹن ۔ 7 مئی (اے پی پی) امریکہ کے مشرقی ساحل سے دور پانیوں میں امریکی فوج کا چھوٹا جنگی جہاز گر کر تباہ ہوگیا تاہم جہاز کا پائلٹ بروقت جہاز سے کودنے میں کامیاب رہا جس کی اب ہسپتال میں حالت مسحکم بتائی جاتی ہے ۔ امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق تباہ ہونے والاجہاز سنگل نشست رکھنے والااے وی 88 حاریئر تھا جو کہ بہت کم رننگ کے بعد فضا میں بلند ہوجانے کی صلاحیت رکھتاہے ۔ تباہ ہونے والے تربیتی جہاز کے زیرتربیت پائلٹ کو ایچ 60 سی ہاک ہیلی کاپٹر کی مدد سے نیول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر پائلٹ کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔ فرسٹ لیفٹیننٹ پائلٹ مائیدازینگ نے بتایا کہ امریکی فوج کے چھوٹے جنگی جہاز کی تباہی کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں